Add To collaction

لیکھنی گدستہ منقبت کا -13-Oct-2023

آئیں جب خاتونِ جنت اپنے گھر پڑ گئے سب کام ان کی ذات پر کام سے کپڑے بھی کالے پڑ گئے ہاتھ میں چکی سے چھالے پڑ گئے دی خبر زَہرا کو اَسَدُ اللہ نے بانٹے ہیں قیدی رَسُوْلُ اللہ نے ایک لونڈی بھی اگر ہم کو ملے اس مصیبت سے تمہیں راحت ملے سن کے زَہرا آئیں صدیقہ کے گھر تاکہ دیکھیں ہاتھ کے چھالے پدر پر نہ تھے دولت کدہ میں شاہِ دیں والدہ سے عرض کرکے آگئیں گھر میں جب آئے حبیبِ کبریا والدہ نے ماجرا سارا کہا فاطمہ چھالے دکھانے آئی تھیں گھر کی تکلیفیں سُنانے آئی تھیں آپ کو گھر میں نہ پایا شاہِ دیں مجھ سے سب دُکھ درد اپنا کہہ گئیں ایک خادم آپ اگر ان کو بھی دیں چکی اور چولہے کے وہ دُکھ سے بچیں سن لیا سب کچھ رسولِ پاک نے کچھ نہ فرمایا شہِ لولاک نے شب کو آئے مصطفیٰ زَہرا کے گھر اور کہا دُختر سے اے جانِ پدر ہیں یہ خادم ان یتیموں کے لیے باپ جن کے جنگ میں مارے گئے تم پہ سایہ ہے رسول اللہ کا آسرا رکھو فقط اللہ کا ہم تمہیں تسبیح اِک ایسی بتائیں آپ جس سے خادِموں کو بھول جائیں اوّلاً سُبْحٰن ۳۳ بار ہو اور پھر اَلْحَمْد اِتنی ہی پڑھو اور ۳۴ بار ہو تکبیر بھی تاکہ ۱۰۰ ہوجائیں یہ مل کر سبھی پڑھ لیا کرنا اسے ہر صبح و شام وِرد میں رکھنا اسے اپنے مُدام خلد کی مختار راضی ہوگئیں سن کے یہ ُگفتار خوش خوش ہوگئیں سالکؔ ان کی راہ جو کوئی چلے دین و دنیا کی مصیبت سے بچے

   0
0 Comments